لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا بھر میں سب سے مقبول مسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے فون کال کا ایک بہترین فیچر متعارف کرنے کی تیاری کرلی ہے۔واٹس ایپ نے اپنا فون کال کا نظام مزید جدید بنادیا، اب کال پر بات کرتے ہوئے صارف کو آس پاس ہونے والے شور کی آواز سنائی نہیں دے گی۔ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اس وقت نوائز کینسلیشن فیچر کی آزمائش کر رہا ہے، جو وائس اور ویڈیو کالز دونوں کے دوران کام کرے گا۔ اس کا مقصد صارفین کو زیادہ واضح اور صاف آواز فراہم کرنا ہے، خاص طور پر ایسی صورتحال میں جب اردگرد شور زیادہ ہو۔کمپنی کے مطابق یہ جدید نوائز کینسلیشن فیچر مصروف سڑکوں، ہجوم والے دفاتر اور تیز ہوا والے ماحول میں بھی صارف کی آواز کو واضح اور صاف انداز میں دوسرے شخص تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس پیش رفت سے ڈیجیٹل گفتگو کو حقیقی زندگی کے قریب تر بنانے میں مدد ملے گی۔صارفین کے لیے یہ فون کال کی یہ کال کے دوران ایک سادہ آپشن کے ذریعے آن یا آف کی جا سکے گی، تاہم بہتر تجربے کے لیے یہ فیچر پہلے سے فعال ہوگا۔فون کال یہ نیا فیچر فی الحال اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن میں محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جس کے بعد مرحلہ وار دیگر صارفین تک اس کی رسائی متوقع ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ میٹا پلیٹ فارمز کی جانب سے یہ اقدام موبائل کمیونیکیشن کے شعبے میں ایک نئی مثال قائم کرسکتا ہے اور کالنگ کے عالمی معیار کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔




