61

نئی حلقہ بندیاں کرنیوالی کمیٹیوں کی شناخت خفیہ رکھنے کافیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف)عام انتخابات سے قبل نئی حلقہ بندیوں کے لیے الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز 5حلقہ بندی کمیٹیوں کو نوٹیفائی کردیا، جن میں سے4کمیٹیاں ہر ایک صوبے کے لیے اور ایک وفاقی دارالحکومت کے لیے ہے، تاہم کمیٹیوں کی تشکیل کی تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے کمیٹیوں کی تشکیل کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر جاری نہیں کی اور نہ ہی اسے میڈیا کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ نوٹی فکیشن کو پبلک نہ کرنے کا فیصلہ حلقہ بندی کے عمل کو بیرونی اثر و رسوخ سے پاک رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں(جو شروع ہونے سے پہلے ہی متنازع ہو چکی ہیں)آئین کے آرٹیکل 51 اور الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 17(2)کے تحت کی جائے گی جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ہر مردم شماری کے نتائج باضابطہ طور پر نوٹیفائی ہونے کے بعد نئی حلقہ بندی کرے گا۔17 اگست کو جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق یہ کمیٹیاں 31 اگست تک وفاقی دارالحکومت اور صوبوں سے اضلاع کے نقشے اور ضروری ڈیٹا حاصل کریں گی، یکم ستمبر سے الیکشن کمیشن ٹیم کے لیے 4 روزہ تربیتی پروگرام شروع کرے گا اور حلقہ بندیوں کا عمل 7 سے 8 ستمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی تفصیلات 9 اکتوبر کو جاری کرے گا جس کے بعد اسے اعتراضات اور سفارشات سے متعلق درخواستیں موصول ہوں گی، جن کی سماعت الیکشن کمیشن 10 اکتوبر سے 9 دسمبر کے درمیان کرے گا، یہ عمل 14 دسمبر کو مکمل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں