1

نئی دلہنیں سونے کے زیورات پر سرمایہ کاری کریں، لائبہ خان

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ لائبہ خان کا کہنا ہے کہ نئی دلہنیں مہنگے عروسی لباس خریدنے کے بجائے سونے کے زیورات پر سرمایہ کاری کریں۔حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ لائبہ خان نے مستقبل کی دلہنوں کو مشورہ دیا اور بتایا کہ شادی کرنے کا فیصلہ کیوں کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ دلہنوں کو مہنگے کپڑے نہیں خریدنا چاہیے، دلہنیں انہیں کرائے پر لے سکتی ہیں کیونکہ وہ لباس صرف ایک بار پہنا جاتا ہے تو اس پر اتنا پیسہ کیوں خرچ کرتے ہیں؟لائبہ خان نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ نئی دلہنوں کو سونے کے زیورات میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے جو مستقبل میں قیمتی اثاثہ ثابت ہوتی ہے۔اداکارہ نے شادی کے اپنے آئیڈیا اور فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی شادی کا شوق تھا لیکن جب آپ بڑے ہوتے ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ شادی ایک ذمہ داری ہے اور اس کے بعد زندگی بدل جاتی ہے، اس لیے آپ کو اس کے لیے ذہنی طور پر تیار رہنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں