اسلام آباد (بیوروچیف)پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ انھیں جو اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے اس پر وہ اللہ کے شکر گزار ہیں ان کی کوشش ہوگی کہ پاک بحریہ کو درپیش چیلنجوں سے نکالیں۔ہفتہ کو امیر البحر کا منصب سنبھالنے کے بعد شرکاء کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان پر جو اعتماد کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے اس وقت بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے مگر ہم انشاء اللہ ان چیلنجز پر قابو پائیں گے اس موقع پر انہوں نے سابق نیول چیفس سے بھی ملاقات کی جنھوں نے انھیں منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی جس پر انہوں نے ان کا شکریہ ادا کیا نیول چیف فردا فردا تمام شرکاء سے ملے اور بعد ازاں دفتر میں باضابط طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
28