نئی عالمی سرمایہ کاری سے معیشت مستحکم

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیرخزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے پاکستان میں نئی عالمی سرمایہ کاری کی لہر جاری ہے، سعودی آرامکو، سام سنگ، بی وائے ڈی، ابوظہبی پورٹس پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہوچکے ہیں۔ وزیرخزانہ کے مشیر نے اپنے ایکس پیغام میں کہا ہے چین کے ساتھ ڈیڑھ ارب ڈالر کے مشترکہ منصوبے اور 7ارب ڈالر کے ایم او یوزسائن کئے گئے ہیں ، زراعت، توانائی، آئی ٹی، منرلز اور سی پیک ٹو پر فوکس ہے۔ آئی ایف سی کی سالانہ دو ارب ڈالر کی کمٹمنٹ اور عالمی بینک کا 20ارب ڈالر کا پروگرام بھی ہے،این ڈبلیو ٹی این، چیری آٹو، وافی پیٹرولیم، بیریک گولڈ اوردیگرکمپنیوں کی شمولیت بھی ہے۔ خرم شہزاد کے مطابق چیلنجز موجود مگر صرف مایوس کن تصویر دکھانا حقیقت کے منافی ہے۔ اصلاحات کے بعد معیشت مستحکم ہوئی، پبلک فنانس اور بیرونی کھاتوں میں بہتری آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں