60

نئی مردم شماری ‘ نئی حلقہ بندیاں ‘ عام انتخابات عید الفطر کے بعد ہونگے

اسلام آباد (عظیم صدیقی )نئی مردم شماری ‘ نئی حلقہ بندیاں عام انتخابات عید الفطر کے بعد ہونگے ‘ اب تک کی اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نگران وزیراعظم ہوسکتے ہیں طے شدہ پروگرام کے تحت نگران حکومت کو با اختیار بنانے کیلئے قانون سازی ہوئی سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نگران وزیر خزانہ ہونگے ‘ مصدقہ اطلاعات کے مطابق نئی حلقہ بندیوں پر کام اگلے چند ہفتوں میں شروع ہوگا اور اس کام کیلئے 120 روز یعنی 4ماہ درکار ہیں اس کے بعد الیکشن کمیشن بیلٹ پیپرز چھپائی اور دیگر کام شروع ہوگا بالائی علاقوں میں شدید سردی کی وجہ سے دسمبر سے فروری تک الیکشن کروانا مشکل ہوگا اسی دوران رمضان المبارک ہوگا ‘بظاہر رمضان میں الیکشن نا ممکن نہیں اس سے پہلے 1997ء میں ہو چکا ہے لیکن تکنیکی وجوہات کی بناء پر ایسا ہونا مشکل ہے اس لئے انتخابات عید الفطر کہے جارہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں