نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ۔ فرحان کی ترقی’ صائم’ حسن نواز کی تنزلی

لندن (سپورٹس نیوز) آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بھی پوزیشنز تبدیل ہوئی ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق بھارت کے ابھیشیک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ اور جوز بٹلر کی ایک ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور اب دونوں کھلاڑی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔پاکستان کے بابر اعظم 2 درجہ تنزلی کے بعد 26 ویں اور محمد رضوان 5 درجہ تنزلی کے بعد 33ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔قومی ٹیم کے صاحبزادہ فرحان 18 درجے چھلانگ کے بعد56ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے صائم ایوب 5 درجہ تنزلی کے بعد 46ویں جبکہ حسن نواز12درجے تنزلی کے بعد 47ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی بولرز میں بھارت کے ورن چکرورتی نمبر ون بولر بن گئے ہیں، انہوں نے 3 درجے ترقی کے بعد نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی سے پہلی پوزیشن چھینی اور اب جیکب ڈفی دوسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔پاکستان کے سفیان مقیم 4 درجے بہتری کے بعد 11 ویں اور ابرار احمد 11 درجے چھلانگ کے بعد 16 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی آل رانڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے ہردک پانڈیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں