نئی ڈیمز کی تعمیر وقت کا اہم تقاضا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آنیوالے دس سالوں میں مناسب منصوبہ بندی نہ کی گئی تو پانی کا بحران نئی نسلوں کیلئے سنگین صورتحال اختیار کر جائیگا اس وقت پاکستان میں پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے جہاں مناسب منصوبہ بندی کی ضرورت ہے وہاں پر نئے ڈیمز کی بلا تفریق تعمیر بھی وقت کا اہم تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں آئندہ جنگیں پانی کے مسئلہ پر ہونگی اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ نعمتو ں سے نوازا ہے اگر ہم مناسب منصوبہ بندی کرکے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے ابھی سے لائحہ عمل اختیار کریں تو پانچ سال میں پاکستان اربوں روپے کا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت پیدا کرسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں