نئی ڈی سلٹنگ مشینوں کیساتھ آپریشنز شروع

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پرنئی ڈی سلٹنگ مشینوں کیساتھ آپریشنز شروع کردئیے گئے ہیں اور نئی جدید ڈی سلٹنگ مشینوں کے ساتھ ضیا ٹائون میں سیوریج لائنوں کی صفائی مکمل کی جارہی ہے۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ آپریشنز سٹاف کو تنگ سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کرتے وقت مشکلات کا سامنا تھا تاہم اب5 نئی ڈی سلٹنگ مشینری کی شمولیت کے ساتھ آپریشنز سٹاف کو جدید مشینری کی ساتھ ڈی سلٹنگ کرنے کی سہولت میسر آئی ہے جس سے ڈی سلٹنگ اور صفائی کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈی سلٹنگ مشینیں جدید اور معیاری ہیں جو مین ہول میں 9،انچ سے90،انچ ڈایا کی35 فٹ گہرائی تک لائنز کی ڈی سلٹنگ اور صفائی کر سکتی ہیں اور ان کے استعمال سے سیوریج لائنوں کی صفائی مہم میں مزید تیزی ممکن ہو گی۔ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ آپریشنز ڈائریکٹرز کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ مکمل کی جارہی ہے جس کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کررہے ہیں جو ضلعی انتظامیہ کو بھجوائی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ سال موسم برسات سے قبل تمام چھوٹی بڑی سیوریج لائنوں کی صفائی مکمل کی جائے گی جس سے مون سیزن میں شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز مہیا ہو سکیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں