نئے اداکار سکرپٹ پر کم میک اپ پر زیادہ وقت لگاتے ہیں

لاہور(شوبز نیوز)ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار توقیر ناصر نے جہاں فیلڈ میں آنے والے نئے اداکاروں سے ایک شکوہ کیا ہے وہیں جونیئر اداکاروں کو قیمتی مشورہ بھی دیدیا۔پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور سینئر اداکار توقیر ناصر حال ہی میں نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔500 سے زائد کردار نبھانے والے سینئر اداکار توقیر ناصر نے کہا ہے کہ آج کل ریہرسل کو بالکل نظر انداز کردیا گیا ہے، اب ہم محنت سے کتراتے ہیں، خوش قسمتی سے مجھے اشفاق احمد اور یاور حیات کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جنہوں نے بہت کچھ سکھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں