لاہور (بیوروچیف) محکمہ داخلہ پنجاب نے نئے اسلحہ لائسنس بنانے کی فیس دو گنا کرنیکی تجویز دیدی ہے۔ محکمہ داخلہ نے نئی اسلحہ لائسنس بنانے کی فیس پچاس ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔کابینہ کمیٹی نے نئی اسلحہ لائسنس فیس کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ کمیٹی کے بعد اب یہ تجویز فل کابینہ کو ارسال کی جائے گی۔ فل کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نئی اسلحہ لائسنس فیس کا نوٹیفیکیشن جاری کریگا۔
25