نئے انٹرنیشنل سیزن کی تیاری کیلئے ویمنز کرکٹرز کی ٹریننگ

لاہور(سپورٹس نیوز) نئے انٹرنیشنل سیزن کی تیاری کے لیے پاکستان کی خواتین کرکٹرز کی آف سیزن میں بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ جاری ہے۔ٹریننگ کا مقصد آنے والے سیزن سے قبل مہارت میں اضافہ اور فٹنس پر توجہ دینا ہے، پاکستان ویمنز ٹیم کا اگلا بین الاقوامی اسائنمنٹ دورہ آئرلینڈ ہے۔آئرلینڈ کے دورے میں پاکستان ویمنز ٹیم 6 سے 10 اگست تک ڈبلن میں تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔پاکستان ویمنز ٹیم 30 ستمبر سے 2 نومبر تک ہونے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی حصہ لے گی، پاکستان ویمنز ٹیم اپنے تمام میچ سری لنکا میں کھیلے گی۔آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کی بہترین نمائندگی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں