4

نئے سال میں فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوں گی’ ریشم

لاہور (شوبز نیوز) ٹی وی و فلم کی معروف اداکارہ ریشم نے آنے والے سال میں فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔ ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ آنے والے سال میں فلمی صنعت سے ویرانیوں کے بادل چھٹ جائیں گے ،اور نگارخانوں کی رونقیں بحال ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا پاکستان فلم انڈسٹری نے جدید دنیا میں قدم رکھ دیا ہے وسائل کی انتہائی کمی کے باوجود پڑھے لکھے نوجوانوں نے فلم انڈسٹری کی باگ دوڑ سنبھال لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل بہت روشن دکھائی دیتا ہے خاص طور پر نیا سال ہمارے لئے بہت سی کامیابیاں لے کرآئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں