نئے سال میں پاکستان جمہوری سائے میں آگے بڑھے گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے سال نوکے موقع اپنے بیان میں کہا ہے کہ نئے سال کی آمد پرہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان ایک آزاد جمہوری نظام کے سائے میں آگے بڑھے گا اور دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر میں ایک مضبوط مملکت بن کر ابھرے گا پوری قوم اورادارے جسد واحدکی طرح اس مملکت کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے یکجان رہیں گے، ملک وقوم پہلے بھی جس طرح بہت سی قربانیاں دے رہے ہیں وہ ایک مثال ہے۔ گزرے سال پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف جس عزم سے لڑی ہے اور قربانیاں دی ہیں وہ مملکت خداداد پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے ایک قابل رشک مثال ہے ۔ ملک ہے تو ہم ہیں اسکے تمام ادارے ایک مضبوط دیوار کی مانند ہیں، ان کے خلاف کسی سازش کو پاکستان فلاح پارٹی کامیاب نہیں ہونے دے گی اور ملک کے خلاف داخلی و خارجی سازشوں کو بحیثیت قوم مقابلہ کریں گے اور 2025 ، ایک ملک پاکستان ، ایک قوم پاکستانی اور ایک عزم نا قابلِ تسخیر پاکستان بنانیکا سال ثابت ہو گا،انہوں نے نئے سال کی آمد پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں بحیثیت قوم پوری ذمہ داری سے سال نو میں پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی، عوامی مسائل کے حل، عوامی حقوق کی بحالی وبازیابی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عہد کرناہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں