نئے سال میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی عوام کیلئے بڑا تحفہ ہے،میاں عبدالمنان،خلیل طاہر سندھو،فقیر حسین ڈوگر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن نے نئے سال میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وسیع پیمانے پر کمی کومہنگائی سے ڈے ڈسے عوام کے لیے بڑاتحفہ اور خوشخبری قرار دیاہے اس سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں سمیت مہنگائی میں کمی بھی وسیع پیمانے پر ہوگی-سابق رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان۔ سینیٹر سردار خلیل طاہر سندھو۔ چوہدری فقیر حسین ڈوگر۔میاں عرفان منان اور حاجی شیخ ذوالفقار احمد کاکہناتھاکہ پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پیداہونے والی مہنگائی ازخودختم ہونی چاہئے ہرضلع کی انتظامیہ کو چاہئے کہ ٹریڈآرگنائزیشنز کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کرکے توزمرہ کی تمام اشیا کی قیمتوں کا تعین کرے باالخصوص غریب عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10روپے 28پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8روپے 57پیسے کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے باعث ہائی سپیڈ ڈیزل 265روپے 65پیسے سے کم ہوکر 257روپے 08پیسے فی لٹر جبکہ پیٹرول 263روپے 45پیسے سے کم ہوکر 253روپے 17پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ ہرسطح پر عوام کو مشکلات سے نکالنے میں عملی طور پر اقدامات کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں