نئے سال کا تحفہ پٹرول اور ڈیزل سستا

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے بدھ کوپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 10.28روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 253.17روپے ہو گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزیل (HSD)کی قیمت 8.57روپے کمی کے ساتھ 257.08 روپے مقرر کی گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری کی نصف شب سے اگلے 15 دنوں کے لیے ہوگا،ڈیزل، جو بڑے پیمانے پر مال بردار ٹرانسپورٹ، زرعی مشینری اور بجلی پیدا کرنے والے یونٹس میں استعمال ہوتا ہے، مہنگائی (خاص طور پر غذائی اشیا کی قیمتوں) کو کنٹرول کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرینِ معاشیات کا کہنا ہے کہ اس کمی سے کسانوں اور لاجسٹکس آپریٹرز کے اخراجات میں کمی آئے گی، تاہم مجموعی مہنگائی پر اس کا اثر محدود ہو سکتا ہے اگر توانائی اور دیگر یوٹیلٹی اخراجات زیادہ رہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ نئی قیمتیں 15 جنوری تک برقرار رہیں گی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔اوگرا کی جانب سے جارینوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 10 روپے69 پیسے فی کلو مہنگی کردی گئی ہے۔ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 219 روپے 68 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 126 روپے 9 پیسے مہنگا ہوا۔ ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی نئی قیمت 2592روپے 19پیسیمقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2026 سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں