60

نئے چیف جسٹس نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(بیوروچیف)نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی تحریک پاکستان کے صف اول کے رہنما قاضی محمد عیسی کے فرزند اور سابق ریاست قلات کے وزیر اعظم قاضی جلال الدین کے پوتے ہیں ، 26 اکتوبر 1959 کوبلوچستان کے ضلع پشین میں پیدا ہوئے ، لندن سے بار ایٹ لا کی تعلیم کی تکمیل کے بعد 1985 میں کراچی سے وکالت کا آغاز کیا ،قائداعظم کے قریبی ساتھی قاضی عیسی کے فرزند ،پشتون درانی قبیلے سے تعلق ،دادا قندھار میں قاضی تھے ،عمرانی عہد میں ریفرنس کا سامنا بھی کرنا پڑا،عدلیہ کے وقار کو بحال کرنے سمیت کئی چیلنجز کاسامنا ہوگا ، 1998 میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سندھ ہائیکورٹ بار کے رکن بھی رہے، سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کرنے اور اعلی عدلیہ کے ججوں سے نیا حلف لینے کی بنا پر قاضی فائز عیسی نے پی سی او کے تحت حلف لینے والے ججوں کے سامنے بطوروکیل پیش ہونے سے انکار کیا ،قاضی فائز عیسی ملک کے پہلے چیف جسٹس ہوں گے جن کی 15 اگست 2009 کو ابتدائی تقرری بھی چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی حیثیت سے ہوئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں