21

نئے کرایہ نامے پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا

سرگودہا (بیوروچیف)ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک طاہر نے ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا۔اجلاس میں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے کرایوں میں کمی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد کرایوں میں بھی کمی پر اتفاقِ رائے کرتے ہوئے نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہری اور بین الاضلاعی روٹس پر کرایوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں