نائیجریا کی انڈر 19 ویمنز ٹیم نے تاریخ رقم کردی

کوالالمپور(سپورٹس نیوز)ملائیشیا میں جاری آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں نائیجیریا نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر تاریخ رقم کردی۔پیر کو بارش سے متاثرہ میچ میں نائیجریا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو رنز سے کامیابی حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔نائجیریا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 13 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز بنائے تھے اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 66 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 13 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 63 رنز ہی بناسکی۔13 اوور کے میچ کے آخری اوور میں نیوزی لینڈ کو 9 رنز درکار تھے تاہم نائجیریا کی بولر للیان اُدے کی نپی تلی بولنگ نے اپنی ٹیم کو دو رنز سے تاریخی فتح دلادی۔یہ فتح نائیجیریا کے لیے خاص طور پر اہم ہے کیونکہ نائیجرین ٹیم کی ویمن انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلی کامیابی ہے۔نائیجریا مغربی افریقہ کا پہلا نمائندہ بن کر سامنے آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں