فیصل آباد (پ ر) مسلم سٹوڈ نٹس فیڈریشن فیصل آباد کے سینئر ر ا ہنمامحمد کراسان خان ایڈووکیٹ او ر علی عمران مقبول سندھو ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ ناانصافی معاشروں قوموں کے تشخص کو تباہ کردیتی ہے۔ احتساب کے بغیر ا نصاف ممکن نہیں۔ ملک میں کچھ سیاسی ، مذہبی او ر سر ما یہ دار خاندانوں، جاگیرداروں اور بااثر شخصیا ت کا ملک کے انصاف ، معا شیات پر پنجۂ استبداد ہے جسے ہٹا ئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ میر ٹ کی دھجیا ں اُڑ رہی ہیں اپنے مفا د کو قومی مفاد پر ترجیح دینے کی رو ا یت جا ری ہے ملک کی خود مختاری کا فوکس گلو بل میں اچھے طریقے سے دکھانے کیلئے عدلیہ ، الیکشن کمیشن ، دوسرے ادارے بیوروکریٹ ، خو فِ خدا رکھتے ہوئے بانی پاکستان کے فلسفہ روح پر عمل کریں۔
33