نااہل نکمے سب انجینئر عتیق الرحمان کیخلاف رپورٹ MDواسا کو ارسال،محکمانہ کارروائی کی سفارش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر واٹر واسا نے عوامی مسائل کے حل میں عدم دلچسپی’ لاپرواہی اور غفلت کا مظاہرہ کرنیوالے سب انجینئر واسا پیپلزکالونی نمبر1 عتیق الرحمن کے خلاف رپورٹ ایم ڈی واسا کو بھجوا دی، ڈائریکٹر واٹر (ڈی اینڈ ایم) سروس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پیپلزکالونی نمبر1 پانی والی ٹینکی کے گردونواح میں کچھ عرصہ قبل الیکٹریکل فالٹ کی وجہ سے فراہمی آب کی سپلائی میں تعطل پایا گیا جس کی وجہ سے پیپلزکالونی نمبر1 چھوٹی ڈی گرائونڈ اور گرد ونواح میں واسا کی طرف سے سپلائی کے اوقات میں فراہمی آب میں مشکلات پیدا ہوئیں اور اہل علاقہ کی طرف سے متعدد دفعہ سب انجینئر عتیق الرحمن کو شکایات کا اندراج کروایا گیا، لیکن نااہل اور نکمے سب انجینئر عتیق الرحمن عوامی مسائل کے حل میں عدم دلچسپی سے کام لیتے ہوئے مسئلہ کو حل نہ کروایا اور انہوں نے بھی سب انجینئر کو کئی دفعہ فراہمی آب کی سپلائی کو درست کروانے کا کہا۔ انہوں نے کہا کہ سب انجینئر پیپلزکالونی نمبر1 عتیق الرحمن نے عوامی مسائل حل نہ کرنے اور ٹال مٹول سے کام لینے کو عادت بنا رکھا ہے۔ جسکی وجہ سے محکمہ واسا کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔ اہل علاقہ فراہمی آب کی سپلائی پر سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے ایم ڈی واسا عامر عزیز کو کہا ہے کہ نااہل’ کام چور سب انجینئر عتیق الرحمن کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے اور اسکو یہاں سے فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔ تاہم ایم ڈی واسا عامر عزیز کی جانب سے مذکورہ نکمے’ نااہل سب انجینئر کے خلاف تاحال کوئی ایکشن نہ لیا گیا ہے جس پر ایم ڈی واسا پر سوال اُٹھ رہے ہیں کہ آخر کیا وجہ ہے کہ مذکورہ سب انجینئر کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں