لاہور (بیوروچیف) حکومت پنجاب نے بینائی سے محروم افراد کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں خصوصی افراد کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب خصوصی افراد کو عطائے اختیار (ترمیم) بل 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔بل رواں اجلاس کے دوران بروز جمعہ پیش کیا گیا، جس کے متن کے مطابق نابینا افراد کو باقاعدہ طور پر خصوصی افراد کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔




