چک جھمرہ( نامہ نگار) چک جھمرہ کے علاقہ میں ناجائر اسلحہ کی بھرمار،قتل اقدام قتل،ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ پولیس تھانہ چک جھمرہ اور تھانہ ساہیانوالہ جرائم پر قابو پانے میں ناکام گزشتہ چند دن میں دو خواتین سمیت دو نوجوان فائرنگ سے زخمی جبکہ ایک نوجوان گولیاں لگنے سے موت کے منہ میں چلا گیا۔ سروے رپورٹ کے مطابق تھانہ چک جھمرہ اور تھانہ ساہیانوالہ کے پولیس افسران و اہلکار علاقے میں امن و امان بحال کرنے میں ناکام دکھائی دے رہیں ہیں ان تھانوں کی حدود میں ناجائز اسلحہ کی بھرمار ہے مسلح افراد چھوٹی چھوٹی باتوں پر مشتعل ہوکر شہریوں پر گولیاں برسا دیتے ہیں ان دونوں تھانوں کی حدود میں گزشتہ چند دنوں میں 163ر۔ب بلگن میں معمولی تلخ کلامی پر ریحانہ اور نبیلہ نامی دو خواتین،164ر۔ب مہیس میں نثار،151ر۔ب میں مدثر کو گولیاں مار کر زخمی کردیا اسی طرح 126ر۔ب پہاڑنگ کے وحید نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ انہی تھانوں کی حدود میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی جس سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں۔ شہریوں نے پولیس کے ارباب اختیار سے التماس کی ہے کہ ان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
