ناجائز تعلقات پر خاتون کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ ساہیانوالہ سب انسپکٹر طارق محمود نے اندھے قتل کو ٹریس کرتے ہوئے ناجائز تعلقات کی بنا پر خاتون کو قتل کر کے نہر میں پھینکنے والے ملزم ظفر کو سانگلہ ہل سے گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق 24مارچ 2025ء کو تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ 146رب کے قریب نہر سے خاتون کی نعش برآمد ہوئی تھی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے خاتون کے ورثاء اور قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ ایس ایچ او ساہیانوالہ سب انسپکٹر طارق محمود نے بتایا کہ خاتون کے فنگر پرنٹس کے ذریعے خاتون کی شناخت نازیہ بی بی سکنہ میاں چنوں کے نام سے ہوئی تو اس کے لواحقین کو تلاش کرنے کے بعد بازپرس کی تو معلوم ہوا کہ نازیہ بی بی کے ظفر اقبال سکنہ سانگلہ ہل کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور نازیہ بی بی کو قتل کر کے نعش نہر برد کر دی تھی۔ خاتون کے موبائل فون نمبرز سے اسی دوران کی کالیں ٹریس کرتے ہوئے سانگلہ ہل میں چھاپے مار کر ملزم ظفر اقبال کو گرفتار کر کے بازپرس کی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی اندھا قتل ٹریس کرنے پر ایس ایچ او ساہیانوالہ اور اسکی ٹیم کو شاباش۔ پکڑے جانیوالے خاتون کے قاتل کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں