ناجائز تعلقات کے شبہ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ناجائز تعلقات کے شبہ پر مشتعل افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 74رب لوہکے کا رہائشی اشفاق احمد شیخوپورہ روڈ پر بھٹہ خشت پر چوکیدار کی ڈیوٹی کرتا تھا، اس نے گائوں کے شاہد کی اہلیہ سے ناجائز مراسم استوار تھے، جس کا علم خاتون کے شوہر شاہد کو ہوا تو اس نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے چوکیدار اشفاق کو بری طرح زخمی کر دیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں