49

ناجائز سبسڈی لینے کیلئے صنعتکاروں کی بلیک میلنگ پکڑی گئی

کراچی (بیوروچیف)کراچی اور بلوچستان میں صنعتکاروں کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ہڑتال کرنے کا دعوی کیا گیا لیکن گیس فراہم کرنے والے ادارہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ احتجاج کے باوجود کمپنی کے ریکارڈ کے مطابق تمام صنعتیں گیس استعمال کر رہی تھیں۔ صنعتوں کو گیس کی عدم فراہمی کے متعلق اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔سندھ اور بلوچستان کی صنعتوں کو گیس کی عدم فراہمی کا دعوی جھوٹ نکلا، سندھ اور بلوچستان کی صنعتوں کو گیس فراہمی میں کمی نہیں ہوئی ، سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں صوبوں میں موجود تمام صنعتوں کو گیس کی اوسط فراہمی جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صنعتکاروں کے رہنما سستی گیس کے لیے دبائو ڈال رہے ہیں۔ صنعتکار 10 ڈالر میں پڑنے والی گیس 4 ڈالر میں مانگ رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کی طے کردہ شرائط کے تحت گیس پر سبسڈی نہیں دی جا سکتی۔حکام کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے دوران صوبہ سندھ اور بلوچستان میں صنعتیں بند ہونے کی اطلاعات میں صداقت نہیں ہے ۔ دونوں صوبوں میں صنعتوں کا پہیہ چل رہا ہے۔حکومت صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے ۔صنعتکاروں کو بہتر کاروباری ماحول فراہم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں