55

ناجائز منافع خوری کا بازار گرم ‘ سبزیوں پھلوں کے منہ مانگے دام وصول

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) تاندلیانوالہ میں سبزیوں وپھلوں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئیں مقامی انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے شہر میں ناجائز منافع خوری عروج پر پہنچ گئی ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث سبزی و فروٹ فروش دوکانداروں نے سرکاری ریٹ لسٹیں آویزاں کرنے کے باوجود دیدہ دلیری سے گاہکوں کو ڈیل سے زائد ریٹوں پر اشیا فروخت کر رہے ہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے ناجائز منافع خوروں کیخلاف مقدمات درج کرنیکی بجائے محض ہدف پورا کرنے تک کی کاروائیاں ہوگئی ہیں اور مبینہ طور پر فوٹو سیشن سے ضلعی انتظامیہ کو سب اچھا ہے کی رپورٹ دی جارہی ہے جبکہ حقائق اسکے برعکس ہیں اور سبزی و فروٹ فروش دوکاندار سرکاری ریٹ لسٹ پر درج مقررہ نرخوں کے مطابق گاہکوں کو سبزیاں، پھل دینے سے صاف انکاری ہیں اور مقامی سطح پر خود ساختہ مہنگائی کی وجہ سے شہر میں سفید پوش اور غریب آدمی کا معیاری سبزی و پھل خرید نا انتہائی مشکل ہو چکا ہے جبکہ مبینہ طور پر شہر میں سبزی و پھل فروش دوکانداروں کا بھی یہ کہنا ہے کہ تاندلیانوالہ کی سبزی منڈی آڑھت سے ہمیں سودا مہنگے داموں ملتا ہے اور مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے تیار کردہ ریٹ لسٹ بالکل بھی حقیقت پر مبنی نہیں ہوتی اور صرف حکومت کو خوش کرنے کیلئے مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے سرکاری ریٹ لسٹ پر سبزیوں و پھلوں کے ریٹ فرضی طور پر کم درج کئے جاتے ہیں جسکی وجہ سے ہم گاہکوں کو سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق سودا فروخت نہیں کر سکتے تاندلیانوالہ کے عوامی وسماجی اور شہری حلقوں نے وزیراعلی پنجاب سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور عوام الناس کو ریلیف فراہم کیا جائے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ایکٹو کیا جائے ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کیخلاف فرضی اور کاغذی کارروائی کی بجائے عملی طور پر کاروائی کرنے کیلئے انہیں سختی سے پابند کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں