15

ناخشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے چنیوٹ اور گوجرہ پولیس کی موک ایکسرسائز

چنیوٹ(نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن محفوظ پنجاب کے تحت اقدامات جاری ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے چناب کالج، کیتھولک چرچ، آر می سالویشن چرچ میں ماک ایکسرسائزکی گئی۔ ماک ایکسرسائز میں سینئر پولیس افسران، سی ٹی ڈی ، فالکن سکواڈ، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122بم ڈسپوزل سکواڈ، سپیشل برانچ و دیگر اداروں نے شرکت کی۔ ماک ایکسرسائز کے دوران دہشت گردوں کے حملے کی فرضی مشقیں کی گئیں۔دریں اثنائ۔گوجرہ(نامہ نگار)مختلف محکموں کی کار کر دگی جانچنے کیلئے فرضی دہشتگرد گور نمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گوجرہ میںداخل کر کے موک ایکسرسائز کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی گوجرہ علم دین نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گوجرہ میں دہشت گردوں کی کی موجودگی کی کا ل چلائی جس پر سٹی پولیس گوجرہ ،ریسکیو1122اور دیگر محکموں کی گاڑیاں سکول پہنچیں اور پولیس کمانڈوز نے کمرے میں چھپے فرضی دہشتگردقابو کر لئے جبکہ زخمی دہشتگردکو 1122نے فوری پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں