ناخلف بیٹے کا ماں پر تشدد،جعلی پولیس ملازم نے خاتون سے1لاکھ ہتھیا لئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ناخلف بیٹے نے والدہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیا، پولیس ملازم بن کر خاتون سے1لاکھ ہتھیا لیے، مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والا دکاندار گرفتار، چالاک ملزمان کا دوشہریوں کیساتھ سوا کروڑ کا فراڈ ، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق اسلام نگر کی رہائشی بشیراں بی بی نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ خاوند کی وفات کے بعد اس کے حقیقی بیٹا ارشد نشہ کرنے لگ گیا آئے روز رقم کا مطالبہ کرتا ہے اور رقم نہ دینے پر بری طرح تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیا، سمن آباد کے علاقہ قادری چوک نواباں والا کی رہائشی اعشاء بی بی نے بتایا کہ حمزہ بٹ نامی ملزم پولیس ملازم بن کر اس کے گھر آیا مقدمہ میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے ایک لاکھ روپے کی رقم ہتھیا لی، بعد ازاں معلوم ہوا کہ وہ پولیس ملازم نہ ہے سمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے نو سر باز کی تلاش شروع کر دی، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ایف ایس او کمل عدنان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سرگودھا روڈ کے علاقہ غوثیہ آباد میں چھاپہ مار کر مضر صحت اور ناقص اشیاء خورد و نوش فروخت کرنے والے دکاندار اسلم کوحراست میں لیکر بھاری مقدار میں اشیاء قبضہ میں لیکر تلف کر دی جبکہ سمن آباد کے رہائشی ساجد اسلم نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم خالد محمود نے80لاکھ کی رقم ادھار لیکر واپس نہ کی،رقم کا مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا جبکہ ریلبازار کے تاجر محسن کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم واجد علی نے35لاکھ لیکر ہڑپ کرلیا۔ رقم کے بدلے چیک دیا جو کہ بوگس نکلا پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں