نادرا ای فرنچائزز پر مزید سہولیات

اسلام آباد (بیوروچیف) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے مزید خدمات 1000ای سہولت فرنچائزز پر فراہم کر دی گئی ہیں۔ ترجمان نادرا کے مطابق اب آپ ملک بھر کے 3000ای سہولت فرنچائزز سے 10سال تک عمر کے بچوں کا ب فارم بنوا سکتے ہیں، شناختی کارڈ کی تجدید یا گمشدہ کارڈ کا متبادل حاصل کر سکتے ہیں اور خاندان کے فوت شدہ افراد کا شناختی کارڈ منسوخ کرا سکتے ہیں۔ سندھ میں کراچی ملیر، کراچی ایسٹ، کراچی سنٹرل، کراچی ویسٹ، کراچی ساوتھ، کراچی کورنگی، کراچی کیماڑی، حیدرآباد، میرپور خاص، عمرکوٹ، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ، مٹیاری، جامشورو، تھرپارکرمیں سہولیات متعارف کروائی گئی ہیں۔ پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، سمبڑیال، نارووال، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، فیروزوالہ، راولپنڈی، جہلم، گجرات، چکوال، تلہ گنگ، اٹک، منڈی بہائوالدین، حافظ آباد، سرگودھا، میانوالی، بھکر، خوشاب، فیصل آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال، وہاڑی، پاکپتن، ملتان، خانیوال، لودھراں، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، راجن پور اور لیہ میں ای فرنچائزز اپ ڈیٹ کر دی گئی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں پشاور، خیبر، بنوں، شمالی وزیرستان، بونیر، صوابی، کوہاٹ، کرم، ہنگو، اورکزئی، ایبٹ آباد، چارسدہ، مہمند، باجوڑ، اپر دیر، لوئر دیر، اپر چترال، لوئر چترال، مردان، سوات میں سہولیات فراہم کی گئی ہیں ، آزاد جموں و کشمیر میں بھمبر، میرپور، باغ، مظفرآباد، نیلم میں سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں