12

نادرا سنٹرز کی تعداد بڑھائی جائے

فیصل آباد (سٹا ف رپورٹر)کاروباری اور سماجی شخصیت شیخ فیضان نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے حصول کے لئے عوام کے لئے آسانی پیدا کی جائے مہنگائی ‘ غربت اور بے روزگاری بڑے مسائل ہیں جس پر قابو پانے کے لئے موثر اور ٹھوس حکمت عملی وضع کی جائے انہوں نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر میں نادرا سنٹروں کی تعداد بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں اور کم از کم ہر ایم این اے یا ممبر پنجاب اسمبلی کے علاقہ کی سطح پر ایک ایک نادرا سنٹر قائم کیا جائے انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ وقت میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں نادرا سنٹروں کی کمی کے باعث قومی شناحتی کارڈز یا ”ب فارم” کیلئے آنے والوں کو نہ صرف سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ لوگ صبح سے لے کر شام تک لمبی لمبی قطاروں میں لگ کر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں’ انہوں نے کہاکہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے بہت سے اقدامات کئے ہیں لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر صوبائی سطح پر ایک نادرا سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ لوگوں کی پریشانی کا ازالہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں