راولپنڈی (بیورو چیف)نادرا میں پاکستا نیو ں کی فیملی ٹری میں ہزاروں گھس بیٹھیوں کے موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس کیخلاف کاررو ا ئی شروع کردی گئی ہے،جعل سازی کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے مشتبہ افراد کو نادرا نے طلب کرلیا۔نادرا حکام کے مطابق ابتدائی طور پر ضلع راولپنڈی کے 833 افراد کو پیش ہونے کے نوٹس جاری کردئیے اور ان 833افراد کو 7دنوں میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد پر جعل سازی کے ذریعے پاکستانی شہریوں کے فیملی ٹری میں شامل ہونے کا الزام ہے، جعل سازی کے ذریعے شناختی کارڈ حاصل کرنیوالوں کو فون کال، میسج بھی کیے گئے ہیں، نوٹسز جاری کرکے ان لوگوں کو موقف سناجائیگا۔ذرائع کے مطابق پیش نہ ہونیوا لے افراد کی پاکستانی شہریت ختم کی جاسکتی ہے۔




