نادرا کا پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کی سہولت دینے کا اعلان

لاہور (بیوروچیف) شناختی کارڈ سے محروم شہریوں کے لیے نادرا نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کی مشروط سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترجما ن کے مطابق پہلی بار رجسٹریشن کے لیے یہ سہولت 31 دسمبر 2026تک مثر ہوگی،متبادل طریقوں سے درخوا ست گزار کی شناخت کی تصدیق کی جائے گی۔اٹھارہ سال یا زائد عمر کی شادی شدہ خواتین کے پاس نکاح نامہ موجود ہونا لازم ہوگا، والد یا والدہ اور شوہر کا شناختی کارڈ بنا ہوا ہو اور انکی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں