18

نادرا کی شہریوں کے لئے اہم ہدایات

اسلام آباد ( بیو رو چیف ) نادراحکام نے شہریوں کیلئے اہم ہدایات جاری کردیں۔ نادراحکام کاکہناہے کہ شہری بلاضرورت اپنی اصل دستاویزات فوٹوکاپی نہ کرائیں بلکہ صرف اصل دستاویزات دکھائیں۔نادرا حکام کے مطابق نادرا دفاتر میں نادرا کی جاری کردہ دستاویزات مثلا شناختی کارڈ، ایف آر سی، ب فارم وغیرہ اصل کے بجائے اس پر لکھا ہوا نمبر ساتھ لائیں۔ نادراحکام کے مطابق دیگر اداروں کی جاری کردہ مطلوبہ دستاویزات کو ساتھ لانا ضروری ہے،نادرا دفاتر میں دستاویزات اسکین کرنے کے بعد واپس کر دی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں