39

نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ میں نئی خصوصیات شامل

کراچی ( بیو رو چیف )نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں مزید جدید خصوصیات اور سہولیات شامل کر کے صارفین کیلئے اسے مزیدموثر اور کارآمد بنا دیا ہے۔نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں نئی خصوصیات اور سہولیات کا اضافہ کر دیا۔نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ نہ صرف شہریوں کا وقت بچاتی ہے بلکہ ان کو بہت سی معلومات اور سہولیات گھر بیٹھے فراہم کرتی ہے۔تاہم نادرا نے اس کا نیا ورژن لانچ کیا ہے جس میں مزیر خصوصیات اور سہولیات شامل ہیں۔ اب نادرا سنٹر کی اپائنٹمنٹ بک کرائیں، ٹریکنگ آئی ڈی چیک کریں اور بائیو میٹرک تصدیق ہو یا خاندان کے افراد کی تفصیل سب کچھ پہلے سے زیادہ سہل اور آسان بنا دی گئی۔نادرا نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کو زیادہ موثر اور باسہولت بنانے کیلئے اس میں نئی اپ ڈیٹس، نئے فیچرز اور نئی سہولیات شامل کر دی ہیں۔درخواست شروع کرتے وقت چہرے کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت۔خاندان کے افراد کی تفصیل دیکھنے کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کی ضرورت ختم۔آج ہی اپنے موبائل میں پاک آئی ڈی ایپ کو اپ ڈیٹ کریں اور نئے ورژن سے فائدہ اٹھائیں۔ نادرا کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بہتر سے بہتر سہولت دینے کیلیے ہر لمحہ سرگرم عمل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں