لاہور (سپورٹس نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کا دوسرا گروپ کولکتہ سے دبئی کے راستے لاہور پہنچ گیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کچھ اراکین دبئی سے اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوئے۔آغا سلمان اور امام الحق سمیت مینجمنٹ کے اراکین لاہور پہنچے۔لاہور پہنچنے والے کرکٹرز میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی شامل بھی تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 1 گروپ وطن پہنچ چکا ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی شامل تھے۔ علاوہ ازیں آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم دبئی کے راستے لاہور پہنچ گئے۔ قومی ٹیم کے کپتان نجی ایئرلائن کے ذریعے لاہور پہنچے، ٹیم منیجر اور کرکٹ بورڈ کے عملے کے دیگر ارکان بھی بابر اعظم کے ہمراہ وطن واپس پہنچے ہیں۔رپورٹس کے مطابق بابراعظم کے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ان کے مداحوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔واضح رہے کہ کپتان بابراعظم سمیت 11 کھلاڑی اتوار کی صبح کولکتا سے دبئی روانہ ہوئے تھے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا 22 ارکان پر مشتمل دوسرا گروپ بھی کولکتا سے دبئی کے لیے روانہ ہوچکا ہے۔ دوسرے اسکواڈ کے ارکان میں شاہین آفریدی، امام الحق، سلمان آغا، محمد نواز اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔
68