3

ناروے میں زیر سمندرطویل ترین سرنگ کی تعمیر جاری

ناروے ( مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا کی سب سے طویل اور گہری زیرسمندر روڈ ٹنل یا سرنگ کو ناروے میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔اس سرنگ کا مقصد ناروے کے 2شہروں کے درمیان سفر کا وقت کم کرنا ہے۔17میل طویل اس سرنگ کا نام روگ فاسٹ رکھا گیا ہے اور یہ سطح سمندر کے نیچے 329میٹر گہرائی میں تعمیر کی جا رہی ہے۔ اسکی تعمیر جنوری 2018میں شروع ہوئی اور 2019 میں اس پر کام روکا گیا۔تعمیراتی کام 2021 میں دوبارہ شروع ہوا اور اب اسے 2033 میں مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔اس کی تعمیر پر 2.4 ارب ڈالرز کا خرچہ ہونے کا امکان ہے۔اسے تعمیر کرنے والی کمپنی کی پراجیکٹ منیجر این برٹ موئن نے بتایا کہ اس سرنگ سے ناروے کے مغربی ساحلی خطے میں سفر زیادہ تیزی سے ممکن ہو سکے گا جبکہ Stavanger اور Haugesund کے درمیان زیادہ پائیدار تعلق قائم ہوسکے گا۔اس سرنگ کا شمالی حصہ سب سے گہرائی میں تعمیر کیا جا رہا ہے اور یہ 5.5 میل طویل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں