نازش جہانگیر کراچی طیارہ حادثے میں کیسے بال بال بچ گئیں؟

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے انکشاف کیا ہے کہ2020ء میں کراچی کے ماڈل کالونی میں تباہ ہونے والے بدقسمت پی آئی اے طیارے میں وہ بھی سوار ہونے والی تھیں، لیکن پرواز ان سے چھوٹ گئی۔حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران، نازش نے بتایا کہ انہیں لاہور سے کراچی جانے والی اس پرواز پر سفر کرنا تھا جو لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔ تاہم، چند وجوہات کی بنا پر وہ وقت پر نہ پہنچ سکیں اور ان کا سفر منسوخ ہوگیا۔نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ وہ اکثر فلائٹس سے لیٹ ہو جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں