فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ستیانہ پولیس نے سادہ لوح افراد کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے نوجوان کو پکڑ لیا’ مرد وخواتین کی نازیبا ویڈیو برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ قانونی کارروائی کرنیوالے سب انسپکٹر ریاض نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ ملزم راشد ولد اکرم مرد وخواتین کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا ہے، مذکورہ ملزم کو حراست میں لیکر موبائل فون چیک کیا تو اس میں متعدد سادہ لوح افراد کی نازیبا ویڈیو موجود تھیں جس پر گائوں کے نوجوان احمد نے بتایا کہ راشد کے گھر بلا کر لڑکی سے زیادتی کی ویڈیو بنائی اور اسکو بلیک میل کرتے ہوئے 50ہزار روپے لئے اور اسکو بدفعلی کا نشانہ بھی بنایا۔
61