نازیہ حسن کی25ویں برسی13اگست کو منائی جائیگی

لاہور(شوبز نیوز) برصغیر کی معروف پاپ سنگر نازیہ حسن کی 25 ویںبرسی 13اگست کومنائی جائے گی پرائیڈ آف پرفارمنس نازیہ حسن 13اگست 2000ء کو اس دنیا سے رخصت ہو گئی تھیں۔ نازیہ حسن 3اپریل 1965 ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں انہوں نے اپنا بچپن کراچی اور لندن کے تعلیمی اداروں میں گزارا ۔1980ء میں نازیہ حسن صرف 15برس کی عمر میںاس وقت شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جب انہوں نے بھارت کے معروف فلم ساز فیروز خان کی فلم ” قربانی ” میں ” آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے ” گایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں