ناصر بٹ کے والد محترم کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ناصر بٹ کے مرحوم والد محترم کے چہلم کے موقع پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں سابق وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی’ سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل’ چوہدری بلال رحمانی’ کوارڈی نیٹر شہزاد ملک’ میاں عبدالوحید’ اویس رحمانی’ ملک مبشر’ ندیم شاہد’ محمد نوید’ سابق چیئرمینز چوہدری افضل گجر’ چاند’ محمد رمضان بائو جٹ’ ماسٹر جمیل’ عمران خان’ میاں اعجاز بشیر’ حمید شاکر’ چوہدری نبیل گجر کے علاوہ عزیزواقارب و اہل علاقہ نے شرکت کی’ دعائیہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عابد شیرعلی نے کہا کہ یہ دنیا فانی ہے جو آخرت کی تیاری کرے گا وہی کامیاب اور بروز قیامت حضورۖ کی شفاعت کا حق دار ہو گا’ انہوں نے کہا کہ رشتوں کی پہچان کرو’ جن احباب کے ماں باپ زندہ ہیں وہ ان کی والہانہ خدمت کر کے جنت حاصل کر سکتے ہیں’ منوں مٹی میں ہر بشر نے جانا ہے، قبر میں کسی چوہدری ،ایم این اے،ایم پی اے،وزیر ،مشیر ‘ڈاکٹر پروفیسر ،جاگیردار سرمایہ دار ،اور دنیا میں اعلی مرتبے والے کا نہ کوئی مقام ہو گا، نہ کوئی حیثیت ہو گی، فقط اللہ کی بارگاہ میں پرہیز گار ،متقی،صلہ رحمی با اخلاق ،خوف خدا رکھنے والے اور قر آن و سنت کی پیروی کرنے والے ہی دنیا و آخرت میںکامیاب ہوں گے’ اللہ کریم اپنے محبوب پاک حضرت محمد مصطفی ۖ کے صدقے اپنی آخرت کو بہتر بنانے اور نماز پنجگانہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کو ہر ممکن ادا کر نے کی توفیق عطا فرمائے’ آخر میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ناصر بٹ کے مرحوم والد محترم کی بلندی درجات کیلئے دعائیں کیں گئیں کہ اللہ تعالیٰ محروم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے’ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما ناصر بٹ آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ غم کی گھڑی میں جن لوگوں نے میری ڈھارس بندھائی میں ان کا ممنون ہوں’ میری آپ سب سے اپیل ہے کہ اپنی دعائوں میں میرے والدین کو یاد رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں