99

ناصر کاظمی کی 52ویں برسی 2مارچ کو منائی جائے گی

مکوآنہ(نامہ نگار) اردو ادب کے معروف شاعر ناصر کاظمی کی 52ویں برسی 2مارچ کو منائی جائے گی اس سلسلے میں فیصل آ باد سمیت ملک بھر کے ادبی و صحافتی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا جس میںادبی شخصیات اور دیگر مقررین ناصر کاظمی کی ادبی و صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔صحافی اور دانشورناصر کاظمی8دسمبر1925 کو انبالہ میں پیدا ہوئے ان کا پورا نام سید ناصر رضاکاظمی ہے تقسیم ہند کے بعد ناصر کاظمی نے انبالہ سے ترک سکونت اختیار کی اور لاہور رہائش پذیر ہو گئے انہوں نے ریڈیو پاکستان سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں