ناقص اور بدبو دار گوشت فروخت کرنے والا قصاب گرفتار

سرگودھا(بیورو چیف)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 30 کلو ناقص بدبودار گوشت برآمد کر کے تلف کردیا اور قصاب کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ بھکر میں قصر زینب روڈ غفار کی میٹ شاپ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے چھاپہ مار کر30 کلو بیمار جانور کا ناقص بدبودار گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا۔جس پر کسی سلاٹر ہاوس کی مہر تک نہ تھی ٹیم نے گوشت کو تلف کرتے ہوئے دوکان مالک کیخلاف بیمار جانور کا گوشت فروخت پر تھانہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔جس میں ملوث قصاب غفار کو گرفتار کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں