29

ناقص اور غیر منظور شدہ گیس سلنڈروں کیخلاف کارروائی ٹھپ

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)ناقص اور غیر منظور شدہ سلنڈروں کیخلاف کارروائی نہ ہو سکی،سول ڈیفنس افسران کا کردار اپنا حصہ وصول کرنے تک محدود، شہریوں کی زندگیاں ہر وقت خطرے میں،مین روڈز پر موجود دوکانوں سمیت گلی محلوں میں گیس سے بھرے سینکڑوں ناقص اور غیر منظور شدہ سلنڈرز کیخلاف کارروائی عمل میں نہ لائی جا سکی اوگرا سے منظور شدہ سلنڈرز کی بجائے غیرمعیاری اور ناقص سلنڈرز کا غیرقانونی استعمال کھلے عام جاری ہے گزشتہ ماہ حکومت پنجاب کی جانب سے ناقص اور غیر معیاری سلنڈروں کے غیرقانونی استعمال کے خلاف بڑے پیمانے آگہی مہم چلائی گئی کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ناقص اور غیر منظور شدہ سلنڈرز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اس کے باوجود بھی منڈی صادق گنج سمیت میکلوڈ گنج ،منچن آباد اور گردونواح میں ناقص اور اوگرا سے غیر منظور شدہ سلنڈرز رکھنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں