12

ناقص حکومتی پالیسیاں،بجلی کے بھاری بلوں نے غریبوں کا جینا محال کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کیگروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں’ صدر چوہدری حبیب الرحمن گل’ جنرل سیکرٹری محمد علی نے کہا ہے کہ بجلی کے بل عوام کیلئے موت کا پروانہ بن گئے بھاری بجلی کے بل دیکھ کر شہریوں پر سکتہ طاری ہوگیا سخت گرمی اور حبس کی وجہ سے لوگ بجلی کے بھاری بلوں کے خوف سے ہاتھ کے پنکھے استعمال کرنے لگے ہیں اور ہاتھ کے پنکھوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ کی وجہ سے اس کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے حکمرانوں نے ملک کو 100سال پیچھے دھکیل دیا ہے اور جس طرح آئی پیز کمپنیاں پاکستان کو لوٹ رہی ہیں ،ایسے ایسے پاورپلانٹس کوادائیگیاں کی جا رہی ہیں جوچل ہی نہیں رہے، انہوں نے کہا کہ عوام کو کوئی غرض نہیں کہ اقتدار میں کون ہے وہ اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں جو بھی عوام کے مسائل حل کریگا وہ عوام کے دلوں میں گھر کریگا پاکستان میں جمہوریت کو تماشا بنا دیا گیا ہے اب اس روش کو بدلتے ہوئے قانون کی بالا دستی کو قائم کرنے کی ضرورت ہے ‘ انہوں نے کہا کہ جب تک قانون کی بالا دستی نہیں ہوگی اس وقت تک اس طرح کا کھیل تماشا جاری رہے گا اور یہ کھیل تماشا ملک، جمہوریت اور عوام کیلئے کسی طرح بھی ٹھیک نہیں ہے اب وقت آگیا ہے کہ عوام اور سیاستدان ملکر قانون کی بالا دستی کیلئے کام کریں وگرنہ لوگوں کا اعتماد جمہوریت سے اٹھ جائیگا’ اسمبلیوں میں جو کچھ ہوا قوم دیکھ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں