ناقص دودھ کی گاڑی و ملاوٹی کھویا تیار کرنیوالا یونٹ پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے جلہ موڑ پر کیمیکل ملا دودھ سے بھری گاڑی اور قصبہ تاندلیانوالہ میں جعلی وملاوٹی کھویا تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیا’ 2400 لیٹر سے زائد مضرصحت’ کیمیکل ملا دودھ اور بھاری مقدار میں ملاوٹی کھویا کو تحویل میں لیکر تلف کر دیا گیا’ انسانی صحت سے کھیلنے والے افراد کو حوالہ پولیس کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی آفیسر احسان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ قصبہ تاندلیانوالہ میں محمد اشرف کے ڈیری یونٹ پر چھاپہ مارا تو وہاں پر بھاری مقدار میں ملاوٹی اور جعلی کھویا پایا گیا اور صفائی کے ناقص انتظامات بھی پائے گئے جس پر ملاوٹی کھویا قبضہ میں لیکر یونٹ مالک اشرف کو حوالہ پولیس کر دیا۔ علاوہ ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے تاندلیانوالہ کے علاقہ جلہ موڑ پر ناکہ بندی کے دوران دودھ سپلائی کرنے والوں کی چیکنگ کے دوران ایک گاڑی میں 2400 لیٹر سے زائد دودھ ناقص پایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں