32

ناقص صفائی ‘مریضوں کی شکایات پر MS الائیڈہسپتال فارغ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے دورے کے دوران مریضوں اور تیمارداروں کی صفائی کے ناقص انتظامات اور طبی سہولتوں کے فقدان کی شکایات پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ایم ایس الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ڈاکٹر ارشد علی چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ڈاکٹر ارشد علی چیمہ کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ڈاکٹر ارشد علی چیمہ کو ایم ایس الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں