ناقص صفائی پر DCبرہم

جڑانوالہ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کا اظہار برہمی،صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر جڑانوالہ کے کنٹریکٹر کو نوٹس جاری،یونین کونسلز کو مکمل زیرو ویسٹ بنانے کی ہدایت،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن رئیاٹرڈ ندیم ناصر نے تحصیل جڑانوالہ میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جڑانوالہ کے کنٹریکٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ کنٹریکٹر اپنا قبلہ درست کر لیں بصورت دیگر بھاری جرمانوں کیساتھ کنٹریکٹ بھی منسوخ ہونگے۔ ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کا کہنا ہے کہ تحصیل جڑانوالہ میں صفائی ستھرائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹریکٹر کی ناقص کارکردگی پر اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ندیم ناصر نے پندرہ یونین کونسلز کو مکمل زیرو ویسٹ بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایک ہفتے کے اندر تمام یونین کونسلز کو زیرو ویسٹ بنایا جائے اور نکاسی آب میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں