35

ناقص میٹریل کا استعمال ‘ پیچ ورک باشی پانی میں بہہ گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میونسپل کارپوریشن کی طرف سے شہر بھر کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کیلئے کیا جانیوالے پیچ ورک میں انتہائی ناقص’ غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے کا انکشاف’ معمولی بارش اور گاڑیوں کے گزرنے کے چند گھنٹے بعد ہی مذکورہ پیچ ورک کی بجری بکھرنے لگی ہے، ایف ایم سی کا عملہ پیچ ورک کی آڑ میں لاکھوں روپے کمانے لگا۔ تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف فیصل آباد کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی تعمیر ومرمت اور پیچ ورک کرنے کیلئے میونسپل کارپوریشن انفراسٹرکچر محمد مسلم کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ جس پر مذکورہ افسر نے دیگر عملہ کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے سڑکوں پر پیچ ورک میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال کرنے لگا اور میونسپل کارپوریشن کا عملہ جونہی سڑکوں پر پیچ ورک کرنے جاتا ہے تو معمولی بارش اور گاڑیوں کے گزرنے کے چند گھنٹے بعد ہی مذکورہ سڑک پر کیا جانیوالا پیچ ورک کی بجری وغیرہ بکھرنا شروع ہو جاتی ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کا عملہ اگر صحیح میٹریل استعمال کریں تو سڑکوں کا پیچ ورک درست ہو۔ شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد علی عنان قمر اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کے پیچ ورک کے کام کی انکوائری کروائی جائے اور غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے والوں کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں