32

ناقص کارکردگی پرایک SHO معطل’ دوسرالائن حاضر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او عثمان اکرم گوندل نے ناقص کارکردگی پر ایک ایس ایچ او کو معطل’ دوسرے کو لائن حاضر سمیت 5 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ روشن والا سب انسپکٹر وسیم طارق کو معطل اور تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او سب انسپکٹر عبدالجبار کو لائن حاضر کر دیا۔ جبکہ ان کی جگہ پولیس لائن سے سب انسپکٹر ملک عمران کو ایس ایچ او تھانہ روشن والا’ ایس ایس پی آفس کے سب انسپکٹر باسط ناظر کو ایس ایچ او تھانہ رضا آباد تعینات کر دیا۔ ایس ایچ او تھانہ رضا آباد سب انسپکٹر طارق امیر کو ایس ایچ او تھانہ سول لائن تعینات کر دیا۔ جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں